مصر:فتووں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

مصر کی پارلیمنٹ نے ملک میں بڑھتے ہوئے فتووں کے رجحان کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر غور شروع کردیا۔

مصری میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں اس وقت تین قوانین زیر بحث ہیں ، جن کا مقصد ملک میں فتووں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا ہے ۔

نئی قانون سازی کے تحت فتوے جاری کرنے کی اجازت مخصوص اداروں تک محدود کرنے، حکومتی اجازت کے بغیر علما کے مذہبی ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر قید اور ایک لاکھ مصری پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد مذہبی اداروں کی مدد کرنا اور عوامی مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے