وینا اور اسدخٹک کی صلح کرانے کے لیے اہم شخصیات متحرک

اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کرانے کے لیے اہم شخصیات متحرک ہو گئیں۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور 2 علمائے دین نے دونوں سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدنے وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملالہ یوسفزئی کے والد کی دبئی میں وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں فیملیز کے درمیان دوستانہ روابط قائم ہوئے تھے۔

انہی روابط کی روشنی میں ملالہ یوسفزئی زئی اور ان کے والد دونوں میں صلح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

دو علمائے دین نے بھی اس سلسلے میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک سے رابطہ کیا ہے۔ ایک عالم دین کا تعلق کراچی اور دوسرے عالم دین کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

صلح کرانے والی شخصیات نے اسد خٹک کو مزاج دھیما رکھنے کی تلقین کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وینا ملک نے ان تمام شخصیات کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر غور کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے