طلعت علی نے منیجر قومی ٹیم کی ذمہ داری سنبھال لی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ تو نہ آسکا لیکن نئے منیجر ایکشن میں ضرور آگئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر طلعت علی نے وسیم باری کی جگہ لے لی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹریننگ کیمپ ان دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ اس کیمپ میں جہاں ممکنہ کھلاڑی ایکشن میں ہیں وہاں نئے منیجر طلعت علی نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

تاحال پی سی بی نے باضابطہ طور پر تو نئے منیجر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، طلعت علی ماضی میں بھی منیجر رہ چکے ہیں۔

وسیم باری کوگزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل انتخاب عالم کی جگہ منیجر بنایا گیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے