سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے اغوا کے ملزم کا خاکہ جاری

بلوچستان کے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان کو اغوا کرنے والے ممکنہ ملزم کا خاکہ جاری کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں سول بیوروکریسی کو اس وقت دھچکا لگا جب کوئٹہ سے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبدا للہ جان کواغواء کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے آئی جی پولیس سےواقعے کی رپور ٹ طلب کرتے ہوئے مغوی کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کر دی۔

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کومسلح افراد نے و حد ت کالونی میں تیسرے اسٹاپ سے سرکاری گاڑی میں د فتر جاتے ہوئے ڈرائیور سمیت اغوا کیا تاہم ملزمان ان کی سرکاری گاڑی چھوڑ گئے، بعد ازاں اغوا کار ڈرائیور کو بھی کچھ دور سبزل روڈ پر چھوڑ دیا گیا، پولیس نے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اغواء کار 3افراد تھے جو آپس میں اردو اور مقامی زبان میں بات چیت کر رہے تھے، اغواء کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ داخلی اور خار جی را ستو ں کی چیکنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کے اغوا کا مقدمہ بروری تھانے میں 365,34اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ مغوی سیکریٹر ی کے بھائی خیراللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے