واٹس ایپ کا یوٹرن

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس واٹس ایپ نے حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی پر یوٹرن لے لیا ہے۔

چند ہفتوں قبل واٹس ایپ میں اسٹوریز یا نئے اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کرتے ہوئے ٹیکسٹ اسٹیٹس کو ہٹا دیا گیا تھا۔

مگر اس فیچر کو ختم کیے جانے پر صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا جو کہ اس ایپ کے آغاز سے اس کا حصہ تھا۔

اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے، اب اسٹوریز کا فیچر تو بدستور ایپ کا حصہ رہے گا مگر اس کے ساتھ روایتی ٹیکسٹ اسٹیٹس بھی واپس متعارف کرادیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا ‘ ہم نے اپنے صارفین سے سنا تھا کہ وہ ٹیکسٹ اسٹیٹس کو اپنی پروفائل سے غائب ہونے کو پسند نہیں کررہے، تو ہم نے اس فیچر کو ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے ایک بار پھر واپس متعارف کرا دیا ہے’۔

ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ہم نئے اسٹیٹس فیچر کو بھی برقرار رکھا ہے تاکہ لوگ تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف کو شیئر کرنے کے اس انداز سے تفریح حاصل کرسکیں۔

ٹیکسٹ اسٹیٹس کی واپسی اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جبکہ اسے اینڈرائیڈ ایپ میں اگلے ہفتے اور آئی فون میں چند ہفتوں کے دوران شامل کیا جائے گا۔

ٹیکسٹ اسٹیٹس کا فیچر جیسے بتایا جا چکا ہے کہ شروع سے اس ایپ کا حصہ ہے اور اس سے لوگوں کو اپنے نام کے ساتھ مختلف جملے جیسے ایٹ ورک یا کچھ اور شامل کرنے کا موقع ملتا تھا تاکہ لوگوں کو اندازہ ہوسکے کہ وہ فرد اس وقت کیا کررہا ہے۔

فیس بک نے اسنیپ چیٹ سے متاثرہ اسٹوریز کا فیچر اپنی تمام ایپس کا حصہ بنا دیا ہے اور گزشتہ روز فیس بک کی اپنی ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا گیا جس پر اسے کافی تنقید کابھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے