ایف آئی اے کا معطل کھلاڑیوں کے موبائل حاصل کرنے کا فیصلہ

کرکٹ کرپشن کیس میں ایف آئی اے کرکٹرز کے موبائل فون پی سی بی سےحاصل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عرفان، شرجیل، خالد لطیف اور شاہ زیب کے موبائل فون پی سی بی کے پاس ہیں، کھلاڑیوں سے لیے گئے فونز کی ایپلی کیشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نےابھی تک موبائل فون ایف آئی اے کے حوالے نہیں کیے،ایف آئی اے پی سی بی کو موبائل فونز کی حوالگی کے لیے خط لکھے گا۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے موبائل فونز ہونا ضروری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے