ملک بھر میں آپریشن رد الفساد ، 25 سے زائد افراد زیر حراست

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 4 اشتہاریوں سمیت 25 سےزائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

حافظ آباد میں کسوکی ،جلالپور بھٹیاں اور ونیکے تارڑ کے علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، جس میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور3 افغانی بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، آپریشن کے دوران89دیگر مشتبہ افراد کے کوائف کی بائیؤ میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

بھکرمیں پولیس نے علاقہ کچہ اور منکیرہ میں سرچ آپریشن کیا اور ،4اشتہاریوں سمیت13 افراد کو حراست میں لے لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے