نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا، سفارت کار کو پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد بے دخل کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفارتی استثنا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفارت کار کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے نہیں کیا ، جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں امریکا واپس بھیج دیا جائے ۔

امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا اور پولیس اس سلسلے میں تفتیش کرنا چاہتی تھی تاہم امریکا نے استثنا ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری طرف پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے