لاہور میں میچ فکسنگ کے الزام میں ملوث پانچ کھلاڑیوں کو ایف آئی اے پنجاب آفس میں طلب کر لیا گیا جہاں کھلاڑی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں ملوث کھلاڑی جن میں شرجیل خان،خالدلطیف،محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام شامل ہیں ۔
ان پانچوں کھلاڑیوں کو ایف آئی اے پنجاب آفس میں دو مرحلوں میں طلب کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے 20 مارچ کو تین کھلاڑی محمد عرفان ،ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سائبر کرائم ونگ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے 21 مارچ کو شرجیل خان اور خالد لطیف اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ناصر جمشید لندن میں ہیں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے انہیں بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔