لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی ، 5طلبہ زخمی

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 5طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبہ گروپ نے فیسٹیول منعقد کررکھا تھا جس کے دوران دوسرے طلبہ گروپ نے اس پر حملہ کردیا اور کیمپ کوآگ لگادی۔

دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کےلیے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا ۔پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے داخلی اورخارجی راستوں پر تعینات کردی گئی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دےدی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے