لندن :برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے فائرنگ،متعدد افراد زخمی

برطانوی پارلیمنٹ کےسامنے ویسٹ منسٹر پیلس کے قریب ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویسٹ منسٹر پیلس کی حدود میں چاقو بردار شخص کو دیکھا گیا ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق واقعے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، لندن پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے ایئرایمولینس پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے