یوم پاکستان: پریڈ میں چین، ترکی اور سعودی فوجی دستے شریک

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں میں منعقد کی گئی مرکزی تقریب میں جہاں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت رینجرز اور پولیس نے پریڈ کا مظاہرہ کیا، وہیں پہلی بار عالمی افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کی جانب سے منعقد کی گئی روایتی پریڈ کی تقریب میں پہلی بار چین اور ترکی کے فوجی قافلوں سمیت سعودی عرب کے قافلے نے بھی شرکت کی۔

چین کی تینوں مسلح افواج کا قافلہ پہلی بار کسی ملک کی تقریب میں شامل ہوا۔

فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کے چاک و چوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی۔

غیر ملکی افواج کی سلامی کے موقع پر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

سب سے پہلے سعودی عرب کے فوجی دستے نے سلامی دی، جس کے بعد چین کے فوجی بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، چینی قافلے میں بری و فضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔

فوجی پریڈ میں چین اور سعودی عرب کی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ترکی کے فوجی بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ترکی کے بینڈ نے اپنے روایتی لباس اور سازوں کے ساتھ سلامی دی۔

ترکی کے مہتر فوجی بینڈ کی بنیادی 1299 میں رکھی گئی تھی، اس بینڈ کا شمار دنیا کے قدیم ترین بینڈز میں ہوتا ہے۔

ترک بینڈ نے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کی دھن پر پرفارمنس کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے