باکسر عامر خان نےبیوی کو خاندان کا ذہین ترین فرد قرار دیدیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آ گئے،انہوں نےفریال مخدوم کو اپنے خاندان کی سب سے ذہین فرد قرار دے دیا۔

لوگوں نے دوریاں پیدا کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن باکسر نے مخالفین کو ایک بار پھر ناک آوٹ کر دیا ،عامر خان نے اپنی بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، انہوں نے اپنے خاندان میں صرف اپنی بیوی کو سب سے زیادہ ذہین اور سمجھدار قرار دے دیا۔اس سے پہلے عامر کے والد نےاپنی بہو کو شہرت کی بھوکی قرار دیا تھا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کاروباری معاملات سے اپنے والد ،دوست اور ایک قریبی عزیز کو الگ کرنے سے متعلق کھل کر بات کیں، اور کہا کہ وہ اپنے والدین کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا،انہوں نے اب بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑامگر اب وہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

انہوں نے فریال مخدوم کو بہترین بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے تمام کاروباری معاملات ان کی بیوی بخوبی سنبھال رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے