سیروتفریح کیلئےنہیں ، کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں دو، ایم کیو ایم

کراچی میں سوک سینٹر میں بلدیاتی نمائندوں کونئی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب میں ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیا اورموقف اختیارکیا کہ سیروتفریح کے لیے نہیں ، کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیاں دیں ۔

بلدیاتی نمائندوں میں 100سے زائد گاڑیاں تقسیم کے لیے لائی گئی ہیں ۔ایک ہزار سی سی گاڑیاں وائس چیئرمینوں کو تقسیم کی جارہی ہیں ۔سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان نے گاڑیوں کی چابی بلدیاتی نمائندوں میں تقسیم کیں ۔

وائس چیئرمین ضلع وسطی شاکر علی سمیت ایم کیوایم کے نمائندوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی تقسیم کے لیے شناختی کارڈ کی کاپیاں ایسےمانگی جارہی ہیں جیسے زکواۃ تقسیم ہورہی ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے