دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2013ء تک پاکستان میں براحال تھا، کہیں سکون نہیں ملتا تھا ، ہم دہشت گردی کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔

وزیراعظم نواز شریف حیدر آباد میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پہنچے اس موقع پر لیگی کارکنوں نے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی میں لوگ ڈرتے اور خوفزدہ نہیں ہوتے کیوں کہ اللہ کے فضل سے وہاں امن ہے، کاروبار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ضرور لگے ہیں، تاہم پرانے اور آج کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شہر قائد پھر پرسکون بن رہا ہے ، کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے حیدر آباد کے لیے 50 کروڑ روپے دینے اور یہاں یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد میں بہت جلد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ لیاجائے گا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں جو جوش جو جذبہ نظر آرہا ہے وہ تبدیلی کا پیش ہے، اسے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی دیکھا ہے،میرے پاس اس کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں،یہ جوش و جذبہ مثالی ہے، حیدرآباد والوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بس دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کر رہا ہوں، جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جانا پڑا، میں ان سے معذرت کرتا ہوں، پھر حیدرآباد آؤں گا اور دل کی باتیں کروں گا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تبدیل ہورہا ہے ، ایک نیا پاکستان بن رہا ہے ،سی پیک کے فائدے پورے ملک کو پہنچ رہے ہیں،مکمل طور پر غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،اگلے چند سال میں دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں پاکستان کا شمار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں بھی اچھے تعلیمی ادارے اور اسپتال بنیں گے، یہاں بجلی کا نظام ہم ٹھیک کر رہے ہیں، موٹر وے کراچی سے حیدر آباد پہنچ رہی ہے، یہاں میٹرو بس بھی لائیں گے ،یہاں کے غریب عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ کا تحفہ بھی لایا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے