شامی مسئلہ حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے، عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے عرب حکومتوں پر زور دیا کہ اُنہیں شامی مسئلے کو دیگر طاقتوں پر چھوڑ دینے کی بجائے اسے حل کرنے کے لیے زیادہ بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔

اُنہوں نے یہ بات عرب وزرائے خارجہ کے اُس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو اُردن میں مجوزہ عرب لیگ سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس سمٹ میں شام کو مدعو نہیں کیا گیا۔ عرب لیگ نے شام کی رُکنیت 2011ء میں معطل کر دی تھی، جب اسد حکومت نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو بے رحمی سے کچل دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے