تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے، لوگوں کو ہنسانے والا مسخرہ پُر اسرار قاتل بن گیا، خوف اوردہشت سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔

اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے جب ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پر اسرار شخص مسخرے کا روپ دھار کر بچوں کو اغوا اور قتل کرنے لگتا ہے۔

کلاؤن کا لبادہ اوڑھے یہ شخص پورے ٹاؤن میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے اور بچوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔

خوف اور دہشت ناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکاربل سیرگارڈ، فن وولف ہارڈ، جیویئر بوٹیٹ، نکولس ہملٹن اور صوفیہ للیز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال 6ستمبرکو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے