ساحر لودھی کی پہلی فلم ’راستہ‘کا کراچی میں پریمیئر

کراچی میں ساحر لودھی کی ایکشن ڈراما فلم’راستہ ‘کاپریمئیر سجایاگیا،ریڈ کارپٹ پر، ستاروں کی کہکشاں اُتر آئی، فلم پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے ۔

کراچی کےمقامی سنیما میںفلم ’راستہ ‘کا پریمئیر ہوا،ریڈ کارپٹ پر سلبرٹیز خوب جگمگائے،ساحر لودھی کی فلم راستہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس کے ہیرو بھی ہیں ،ڈائریکٹر بھی اورتواورکہانی بھی انھوں نےخود ہی لکھی ہے ۔

فلم راستہ کی کاسٹ اداکارہ عبیر رضوی ، نوید رضا،میترا اور دیگر پرمشتمل ہے جو پریمیئرکے موقع پر موجود تھیں،تمام ہی نے فلم سے وابستہ اپنی امیدوں کااظہار کیا ۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ساحر لودھی کی ڈیبیو فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،امید کرتے ہیں فلم’ راستہ‘سے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے کامیابی کے نئے راستے کھلیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے