سیکولر طبقہ اسلامی قوتوں کو متحد نہیں ہونے دیتا۔علمائے اسلام کانفرنس

شیعہ علماء کانفرنس کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سربراه صاحبزاده ابوالخیر نے کہا کہ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے اہل پاکستان کا اتحاد انتہائی ضروری ہے لیکن سیکولر طبقہ اسلامی قوتوں کو متحد نہیں ہونے دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کے اتحاد کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں ۔علامہ زبیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کی وجہ حکمران ہیں .اب تو وزیراعظم نے بھی ملک کو لبرل ریاست بنانے کا اعلان کر دیا ہے، پارہ چنار دھماکے کے حوالے سے نیکٹا نے کئی الرٹ جاری کیے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی صفوں میں دہشتگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم علماء سے بیانیہ مانگ رہے ہیں جبکہ علماء اپنا متفقہ بیانیہ دے چکے ہیں، اب ریاست اپنا بیانیہ تیار کرے اور ملک میں بلاامتیاز قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ علماء اتحاد کےلئے کوششیں کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ انہوں نے عوام کے ساتھ کیا کرنا ہے . ردالفساد اسی صورت کامیاب ہوگا جب ملک اپنی تشکیل کے مقاصد پورے کرے گا . انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی عملداری ضروری ہے اور ملک میں بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے .

کانفرنس سے علامہ محسن نجفی ،پیر ضیاء الدین، احمد سعید گجراتی، علامہ امین شهیدی،علامہ عارف واحدی, میاں اسلم اور علامہ ثاقب اکبر سمیت دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا .کانفرنس میں شرکاء نے "پاک فوج زنده باد” اور "مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے” کے نعرے بھی لگائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے