کراچی: صدر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے صدر میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ گودام میں رکھی آتش بازی کے سامان سے بھری پیٹیوں میں لگی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رینبو سینٹر صدر کے اطراف رہنے والوں کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ گودام میں رکھی لکڑی کی درجنوں پیٹیوں میں کیا ہے، چند منٹوں میں دھماکوں کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع ہوا اور آگ کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگے تو پتا چلا کہ پیٹیوں میں آتش بازی کا سامان تھا۔

حسبِ معمول فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے آئی، عملے نے آگ بجھانا چاہی مگر کچھ ہی دیر بعد آگ کو تیسرے درجے کا قرار دے کر شہر بھر کی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔

اس دوران مشتعل افراد نے تاخیر ہونے پر صدر فائر اسٹیشن پر دھاوا بولا اور پتھراؤ کرکے متعدد فائر ٹینڈروں کو نقصان پہنچایا۔

میئرکراچی وسیم اختر بھی موقع پر پہنچےجنہوں نے بتایا کہ شہر میں بروقت دو مقامات پر آگ لگ جائے تو ایک جگہ بجھا سکتے ہیں۔

مذکورہ آگ پر دو سے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے