اتنےپیسے نہیں کہ پی ایس ایل ٹیم خرید سکوں، شاہد آفریدی

قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اتنے پیسے نہیں پی ایس ایل کی ٹیم خرید سکوں، پشاور زلمی کو اُس وقت چھوڑا جب وہ پی ایس ایل چیمپئن بن گئی ۔

شاہد آفریدی نے تبلیغی جماعت کے ساتھ بہاول نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کیساتھ چل کر دینی فریضہ انجام دے رہا ہوں اوراس کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی میں بہت سے پراجیکٹ مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی کراچی کنگز کا صدر بنا ہوں، امید ہے آئندہ پی ایس ایل سیزن کراچی کنگز سے ہی کھیلوں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے