لندن: 24 گھنٹوں میں 3 افراد چاقو کے وار سے قتل

لندن میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کےدوران 3 افراد چاقو کےوارسےقتل کر دیئے گئے ۔ لندن کی بس میں جواں مرد نے چاقو بردار شخص سے چاقو چھین کر حملہ آور کو بھا گنے پر مجبور کر دیا ۔

دن دیہاڑے بس میں چاقوسے حملے کا یہ واقعہ شمال مغربی لندن کےعلاقے اسٹوک نیونگٹن میں پیش آیاجہاں بہادر مسافرنے چاقوبردارشخص کو قابو کرکے اسکا چاقوچھین لیا ۔ چاقوہاتھ سے جانے پر حملہ آور بس سے باہر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

بس میں موجود مسافر یہ دہشت ناک منظردیکھتے رہ گئے، چاقوچھیننےکےدوران 20 برس کے نوجوان کو کئی جگہ زخم آئے تاہم وہ اپنی اور مسافروں کی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

نوجوان نےحملہ آورکاپیچھا کرنے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ وہ افریقی ہےاوردوبارہ کبھی اس کی جان لینے کی ہمت نہ کرے۔ اسی علاقےمیں چند روز پہلےہی ایک خاتون کو بھی چاقو مار دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے