ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورزپر700 اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں2 روپے سے50 روپے تک کی کمی کرنے کا علان کی گیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے، مشروبات، کھجور سمیت 700 اشیاء کی قیمتوں میں کمی پر فوری طور پر عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی جبکہ کمی کا اطلاق رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق حکومت نے قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کی۔