جرمنی اور اٹلی میں حجاب پہننے پر 2 خواتین کیساتھ ناروا سلوک

جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنےحاملہ خاتون کوبس میں سوارہونےسےروک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نےاسے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔

انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سےروک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہبائوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے