عالمی طاقتیں پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتیں ،رابن رافیل

سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل نے کہا ہے کہ وسائل ،افرادی قوت اور اہم جغرافیائی محل وقوع کے باعث عالمی طاقتیں پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتیں۔

واشنگٹن میں رابن رافیل نے کہا کہ دہشت گردی اورداعش کاخاتمہ امریکااورپاکستان کےمشترکہ مفادمیں ہے،دونوں ممالک کو باہمی تعاون کاراستہ تلاش کرناہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم مشترکہ مفاد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے،خطے میں داعش کے بڑھتے قدموں کوروکنے کےلیے امریکا اور پاکستان کو تعاون بڑھانا ہوگا۔

سابق امریکی سفارت کار کا کہناتھاکہ القاعدہ کے بعد داعش جنگجوخطے میں آرہے ہیں،ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں باہمی تعاون کو پہلے سے دو گنا کرنا ہوگا اورہم یہ کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے