قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے، پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد پہلے اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

پاناما کیس میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار نہ دئیے جانے پر جہاں مسلم لیگ ن کے کارکن خوشی سے نہال ہیں، وہیں وزیر اعظم سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے حکم پر تحریک انصاف خوش ہے، آج مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تشکر جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے یوم نجات منایا جارہا ہے۔

پاناما کیس کا فیصلہ آگیا، نواز شریف اب بھی ملک کے وزیر اعظم ہیں، اس فیصلے پر مسلم لیگ ن آج یوم تشکر منارہی ہے، فیصلے کی خوشی میں گزشتہ روز بھی لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانولا، سیالکوٹ، نواب شاہ، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور بھنگڑے ڈالے گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی جمعۃ المبارک کو ’’یوم نجات‘‘ اور’’یوم تشکر‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نعیم الحق کے مطابق عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو نماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت کی ہےجبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کیلئے صدقہ و خیرات کی جائے گی اور غرباء میں کھانا بھی تقسیم کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے