جہانیاں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

جہانیاں کے نواحی علاقے میں علی الصبح سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ لکھی ٹبی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپا مارا تو پہلے سے چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تھانا سٹی کےایس ایچ او چوہدری حق نواز کے مطابق لاشوں کو شناخت کےلئے ملتان نشتر اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ فرار ہونے والوں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے