لندن ، چاقوکے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ

لندن میں چاقومارنے کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ،صرف ایک ہفتے میں چھ افراد کو چھریاں مار کر قتل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن کے مرکزی علاقے میں چھریاں مارنے کے دوواقعات پیش آئے جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق برطانیہ میں صرف 2016 میں قتل اور چھریوں سے حملے کے چالیس لاکھ سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جو 2015 کے مقابلے 9فیصد زیادہ ہیں ۔

لندن میں گزشتہ روز بھی ایک شخص کو چھریوں بھرے بیگ سمیت حراست میں لیا گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یار ڈ اس واقعے کی تحقیقات دہشت گردی کے زمرے میں کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے