ہندوستان 21سال بعد 100بہترین فٹبال ٹیموں میں شامل

ہندوستانی فٹبال ٹیم عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 21 سال میں پہلی مرتبہ فیفا کی 100 بہترین ٹیموں کی رینکنگ میں شامل ہو گئی ہے۔

کرکٹ کے دیوانے ملک ہندوستان میں فٹبال کو کبھی حکومت اور شائقین کی جانب سے زیادہ توجہ نہیں ملی یکن ملک میں فٹبال لیگ کے آغاز کے بعد سے کھیل میں نمایاں بہتری آئی اور اب وہ 21 سال بعد پہلی مرتبہ ابتدائی 100 ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کا رینکنگ کی جانب حالیہ بہتری کا سفر اس وقت شروع جب ٹی نے 22 مارچ کو کمبوڈیا اور پھر 28 مارچ کو میانمار کو زیر کیا۔

اب تک فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی سب سے بہترین رینکنگ 94 ہے جو انہوں نے 1996 میں حاصل کی۔

تاہم مستقل اچھی کارکردگی کے باوجود ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹین نے ٹیم کو خبردار کیا کہ وہ اس کامیابی کے بعد آسانی سے نہ بیٹھیں اور آگے آنے والے میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔

54 سالہ سابق انگلش کھلاڑی نے کہا کہ میں ٹیم کی رینکنگ میں ترقی سے خوش ہوں اور ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگے اہم میچز آنے والے ہیں اور ہم چیزوں کو آسان نہیں لیں گے۔

ہندوستان کی ٹیم سات جون لبنان اور پھر ایشین کپ کے کوایفائر میں 13 جون کو کرغزستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

گزشتہ 13 میچوں میں سے ہندوستانی ٹیم نے 11 میں کامیابی حاصل کی اور اس دوران 31 گول اسکور کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے