’احتیاط‘ تھلیسمیا سے بچاؤ کا واحد حل

احتیاط علاج سے بہتر ہے، تھلیسمیا سے بچاؤ کا واحد حل بھی یہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔

پیدائش کے چند ماہ بعد بچے کا جسم پیلا پڑنا، پیشاب کا رنگ گہرا زرد ہونا یا بچے کا سست ہو جانا اس بات کی نشانی ہے کہ اس کے جسم میں خون کی کمی واقع ہورہی ہے اور یہ تھلیسمیا کی علامت ہے۔

تھلیسمیا ایک جینیاتی مرض ہے جس میں مریض کو ہر ماہ خون چڑھایا جاتا ہے، یا پھر بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانا ہوتا ہے جو بہت مہنگا ہے۔

تھلیسمیا کا مرض جس قدر تکلیف دہ ہے اس سے بچاؤ اتنا ہی آسان، شادی سے قبل خاتون اور مرد کے خون میں اس کے جراثیم کے لیے ٹیسٹ کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کی بقا کے لیے شادی سے قبل تھلیسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے