دھمکیاں مل رہی ہیں، کام کرنا مشکل ہوگیا،چیئرمین پیمرا

چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے کہا ہے کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف دھمکیوں کا نوٹس لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےابصارعالم کا کہنا تھا کہ پیمرا افسران کودھمکی آمیزفون کالزموصول ہوئی ہیں،ہمیں کونے سے لگادیا گیا ہے، پیمرا کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔آپریشن رد الفساد کے تحت پیمرا کی کچھ ذمے داریاں ہیں، تمام ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے،وزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دھمکی آمیزکالزکی تحقیقات کرائیں۔:پیمرا کےملازمین کودھمکیاں دی جارہی ہیں،جومیرے حوالے سے بات کرتے ہیں ان سب کوجانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فحاشی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتیں اسٹے دے دیتی ہیں،نیشنل ایکشن پلان شوکاز نوٹسز پر بھی اسٹے آرڈر لےلیاجاتاہے، پیمرا کے لیے کام کرنا ناممکن ہوچکا ہے،پیمرا کا کردار عملی طور پر ہائیکورٹس کے پاس جاچکا ہے ، چیف جسٹس صاحب کو خط میں استدعا کی ہے کہ کیسز جلدنمٹائے جائیں، پیمرانےکنٹرول آئین اور قانون کے تحت کرنا ہے۔

ابصارعالم نے کہاکہ پیمرانے مختلف شکایات پر 357ایکشن لیے تو 337 کورٹ میں چیلنج ہوئے۔ انہوں نے چیف جسٹس سےدرخواست کی کہ کیسز کے فیصلے جلد کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے