داعش کے گڑھ موصل میں جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ

عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے موصل میں جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، تاہم اس دوران ملک کے دیگر شہروں میں ہونےوالے دہشت گردی کے واقعات میں تین سو سےزائد افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

عراقی فورسز کےمطابق موصل سے داعش کے خاتمے کے لیے جنگ اختتام کے قریب ہے، حکام کے مطابق شمالی عراق میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اس ماہ کےآخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

مقامی میڈیا کےمطابق اس دوران بغدادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں فورسز پر چھ سےزائد دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، جن میں تین سو چھ کے قریب شہری بھی جاں بحق ہوئے ۔

وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کےلیے مزید وقت درکار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے