اسنیپ چیٹ نے چرائے انسٹاگرام کے فیچرز

ویسے تو اب تک فیس بک یا اس کی ایپس ہی اسنیپ چیٹ کے فیچرز چراتی رہی ہیں تاہم اب اسنیپ چیٹ نے بھی انسٹاگرام کی کاپی کرتے ہوئے نئے فیچرز کو متعارف کرادیا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں سے بیشتر انسٹاگرام کی نقل ہیں، ان میں سب سے نمایاں فیچر فوٹوز کو دیکھنے کے لیے دس سیکنڈ کا وقت رکھنے کے آپشن کو ختم کرنا ہے جس کے بعد وہ خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

مگر اب اسنیپ چیٹ میں صارفین کو لامحدود وقت تک کے لیے فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

لیکن اسنیپ چیٹ نے ایک بالکل منفرد آپشن بھی صارفین کے لیے فراہم کیا ہے جو ابھی تک کسی ایپ میں نہیں، اس فیچر کے تحت صارفین اپنی تصاویر میں سے مختلف چیزوں کو مٹا سکیں گے جبکہ باقی تصویر میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آئے گی۔

اسنیپ چیٹ کے مختلف فیچرز کچھ اس طرح ہیں:

اب آپ اسنیپ فوٹو ٹائمز میں انفنٹی آئیکون کو سلیکٹ کرسکیں گے جس کے بعد آپ کے دوست ان تصاویر کو جب تک چاہیں، دیکھ سکیں گے، تاہم جب وہ اس سے باہر نکلیں گے تو وہ غائب ہوجائیں گی۔ انسٹاگرام میں بھی ڈائریکٹ میسجز اور عارضی اسٹوریز میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

صارفین اسنیپ کمپوزر میں موجود لوپنگ آئیکون کو دبا کو اپنی ویڈیوز کو بار بار لوپ کرسکیں گے جس سے وہ ویڈیو جی آئی ایف جیسی ہوجائیں گی اور یہ بھی انسٹاگرام کے بومرینگ کے مقابلے کا فیچر ہے۔

ایموجی سے ڈرائنگ

اب آپ ایموجی کو ڈرائنگ برش کے طور پر استعمال کرسکیں گے، یہ فیچر بھی انسٹاگرام سے ملتا جلتا ہے جو اس نے دسمبر میں متعارف کرایا تھا۔

میجک اریزر

اب آپ تصاویر میں سے اشیاء کو سلیکٹ کرکے انھیں غائب کرسکیں گے، ارگرد کا ماحول دھندلا کرسکیں گے جس کے لیے بس میجک اریزر کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس کے بعد مطلوبہ چیز پر پینٹ کرکے اسے غائب کیا جاسکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے