بھارت: شادی ہال کی دیوار گرنے سے 23 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران ہال کا حصہ منہدم ہوگیا جس کے نیتجے میں 23 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

انڈین میڈیا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ضلع کے سینئر پولیس (ایس پی) افسر انیل ٹینک کے مطابق ایک شادی کی تقریب کے سلسلے میں لوگ شادی ہال میں موجود تھے کہ اس کی ایک دیوار گرگئی۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے میں 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

انسپکٹرجنرل پولیس الوک واششتھ کا کہنا ہے کہ ‘شادی ہال کی دیوار آندھی کی وجہ گر گئی اور ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیوکا کام جاری ہے’۔

ایڈیشنل ایس پی ستیش چاندرا کا کہنا تھا کہ ‘ریاستی ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کو مطلع کیا گیا ہے تاہم شدید آندھی کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں اور پورا علاقہ مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے