تحریک انصاف جھوٹے الزامات لگاتی ہے، امیر مقام

مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت خدمت کرتی ہے،جبکہ تحریک انصاف جھوٹے الزامات لگاتی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مردان کے علاقے تخت بائی میں فلائی اوور کا افتتاح کیا،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اداروں کوتباہ کررہے ہیں، وہ دھرنوں کے بجائے عوامی فلاح کے کام کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کا ٹولہ محض تنقید برائے تنقید کی سیاست کرتا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے، عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد مرکز سمیت چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، مخالفین کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مشیر وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی لانے کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان لاکر سرکاری اسکولوں میں داخل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے