چینی صدر کا کرپشن مخالف جہاد قابل تعریف ہے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چینی صدر کی کرپشن مخالف جہاد کی تعریف کی اور کہا کہ میں خود بھی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ چینی صدر کا وژن خطے میں امن اور معاشی مضبوطی لائے گا،یہ اقدام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک مؤثر طریقہ ہے،سلک روڈز سےمختلف ثقافتوں کو ایک دوسروں کے قریب لانے میں مدد ملی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک نے جیو اکنامک لینڈ ا سکیپ کو ازسرنو مرتب کیا ہے،بیلٹ او رروڈ کے تحت سلک روڈز کی بحالی نے امید اور روشنی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے