پاکستان اسٹاک کا تاریخی دن،100 انڈیکس52 ہزار 387 ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے آج تاریخی دن رہا، مورگن اسٹینلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی شمولیت پر حصص بازار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 52 ہزار 3سو کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔

مورگن اسٹینلے کپیٹل انٹرنیشنل کے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کی جانے والی پاکستانی کمپنیوں کاجائزہ لیا گیا، جن کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے،ان کے حصص کی خریدوفروخت یکم جون سے شروع ہوجائے گی۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم،ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مورگن اسٹینلے میں شمولیت اور سی پیک منصوبے،پاکستانی معیشت کے لیے نیک شگون ہیں۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 636 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 387 کی بلند ترین سطح پر بندہوا اور 23 ارب روپے مالیت کے 35 کرور 28 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے