عملے کو حراست میں لیے جانے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں، پی آئی اے

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حراست میں لئے گئے پی آئی اےکےعملےکورہاکردیاگیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملےکوحراست میں لیےجانےکی وجوہات معلوم کررہےہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے ترجمان مشہودتاجورکے مطابق پی آئی اےکاعملہ اتوارکوپرواز785آپریٹ کرکےلندن پہنچا ، پی آئی اےکےعملےکوہوٹل جانےکی اجازت دےدی گئی۔

مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ ہیتھروایئرپورٹ پرپولیس نےپائلٹ سمیت عملےکے13افرادکوحراست میں لیاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ عملےکوحراست میں لیےجانےکی وجوہات معلوم کررہےہیں،پی آئی اے معلومات ملنےکے بعد مؤقف دے گی۔

پی آئی اے کے مطابق پرواز کے پائلٹ حامد گردیزی تھے۔

واضح رہے کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی ایئرپورٹ حکام نے پی آئی کی لاہور جانے والی پرواز پی کے758 کی تلاشی لی اور عملے کے 13ارکان کو حراست میں لے لیا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق پی آئی اے کے عملے کو خفیہ معلومات کی بنا پر حراست میں لیا گیا، تاہم پی آئی اے کے مطابق تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے