بھارت کھیل میں بھی دشمنی سے باز نہ آیا ،پروکبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا ۔
پرو کبڈی لیگ کا پانچواں ایڈیشن جون کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا لیکن بھارتی حکومت کے دباؤ پر پاکستانی کھلاڑیوں کو نیلامی میں شامل ہی نہیں ہونے دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر یوتھ افئیر اینڈ اسپورٹس وجے گوئل نے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے منع کیا ۔
آرگنائزرز پاکستانی کھلاڑیوں کو بلا تو سکتے ہیں لیکن وہ انہیں کھلا نہیں سکیں گے ۔یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے دے یا نہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دس کھلاڑیوں کو نیلامی میں شامل کیا گیا تھا لیکن بارہ ٹیموں میں سے کسی نے پاکستانی کھلاڑی کا نام نہیں لیا ۔