22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر،11 ملزمان کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے بائیس اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

بائیس اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں گلفراز خٹک ،حسن عالم ایڈووکیٹ، محمد فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان پرمیڈیا ہاؤسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے