اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز بھی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 729 پوائنٹس (1.40 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سیشن کے اختتام پر 52 ہزار 876 کی سطح پر رہا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کمیکلز اور کمرشل بینکس کے شعبے ایک بار پھر نمایاں رہے اور ایک وقت میں 100 انڈیکس نے 53 ہزار کی سطح بھی عبور کی۔

سیشن کے اختتام تک 14 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 17 ارب 7 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 418 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 182 کی قدر میں اضافہ، 219 کی قدر میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ پاور سیمنٹ (آر) کے 12 کروڑ 39 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جبکہ بینک آف پنجاب کے 9 کروڑ 9 لاکھ، لوٹے کیمیکل کے 3 کروڑ 62 لاکھ، پاور سیمنٹ کے ایک کروڑ 44 لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے