شلپا شیٹی بھی کرینہ کے نقشے قدم پر

کیا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فلموں اور میوزک کے بعد نیا ثقافتی تبادلہ فیشن کا ہے، جہاں بولی وڈ اداکارائیں اور پاکستانی ڈیزائنرز ایک ساتھ کام کرنے کا آغاز کررہے ہوں؟

لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے، کیوں کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے ایک برائیڈل شوٹ کے لیے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ کام کیا۔

لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین پر بھی شائع ہوں گی۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان نے دبئی میں جو برائیڈل شوٹ کیا تھا وہ بھی اس ہی میگزین کے لیے تھا۔

سائرہ رضوان کا کہنا تھا کہ ’شلپا شیٹی کے ساتھ کام کرکے بےحد مزہ آیا، وہ ہندوستان کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مجھے بےحد پسند ہیں، ان کی شخصیت ہمارے برانڈ کے لیے بہترین ہے، اس ہی لیے شلپا شیٹی کا انتخاب اس شوٹ کے لیے بالکل صحیح رہا‘۔

شلپا شیٹی اس فوٹو شوٹ کے لیے چند عروسی جوڑوں میں نظر آئیں۔

سائرہ رضوان کے ان خوبصورت ملبوسات کو زیب تن کیے شلپا شیٹی کسی مہارانی سے کم نہیں لگ رہیں۔

انہوں نے سرخ رنگ کے نہایت خوبصورت عروسی جوڑے سے تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔


اس دوران شلپا شیٹی نے پوری ٹیم سمیت بھی ایک تصویر لی، جو یقیناً ان کے لیے یادگار ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے