فیصل آباد میں 24گھنٹوں میں چکن پاکس کے مزید 23نئے کیس سامنے آگئےجبکہ ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کےچارہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کردی گئی ۔
فیصل آبادمیں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس کے مزید 23مریض لائے گئے۔ان میں سے پانچ الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں، دیگر مریضوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا ۔
رواں سال ضلع بھر کے اسپتالوں میں چکن پاکس میں مبتلا رپورٹ ہونے والےمریضوں کی مجموعی تعداد 1316ہو گئی ۔