نوکیا 3310 ایک بار پھر بازار میں دستیاب

موبائل فون کمپنی نوکیا نے آخرکار اپنے کامیاب 3310 موبائل فون کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا جو آج سے بازاروں میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اُس وقت اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔

اس فون کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کم ہے تاہم اس سے پہلے اس کے فیچرز جان لیں۔

اس بار اس فون کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے جبکہ اسکرین کو بھی رنگین کردیا گیا ہے۔

فون میں 2 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہے۔

اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسٹوریج سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ جیسے اضافے بھی ہوئے ہیں تاہم وائی فائی اور جی پی ایس وغیرہ نہیں۔

مگر پھر بھی آپ 2.5 جی انٹرنیٹ اس پر چلا سکتے ہیں جبکہ کالز،ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور اسنیک گیم بھی اس کا حصہ ہیں۔

اور ہاں اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کالز کی جاسکتی ہے جبکہ اس کا اسٹینڈبائی ٹائم ایک مہینہ ہے۔

اس کی اوسط قیمت دنیا بھر میں 52 ڈالرز یا 5200 پاکستانی روپے سے زائد ہے تاہم پاکستان میں اس کا تعین مقامی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بعد ہوگا۔

کیا آپ نوکیا کے اس کامیاب فون کو خریدنا پسند کریں گے؟ نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے