سلمان خان کی پینٹ کے دھاگے کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران غیرارادی طور پر اپنی پینٹ کے دھاگے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلو میاں کیمروں کی آنکھ کی پرواہ کیے بغیر اپنی جینز کی پینٹ کے دھاگے توڑ کر منہ میں ڈال کر چباتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر جب کہ وہ اس کے ساتھ ہدایتکار علی عباس ظفر کی ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے