پاکستان اسٹاک مارکیٹ 225پوائنٹس گرگئی

کیا سرمایہ کار سیاسی ہلچل سے خائف ہے؟ ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے دوسرے دن بھی منفی رجحان، کاروبار کا اختتام 225 پوائنٹس کمی سے ہوا، انڈیکس 48 ہزار 555 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغاز سے منفی رجحان رہا،اس دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

تاہم کاروبارکے آخری گھنٹے میں یہ رجحان تبدیل ہوا اور انڈیکس میں 125 پوائنٹس اضافہ ہوا، لیکن کاروبارکا اختتام 225 پوائنٹس کمی پر ہوا۔

معاشی ماہر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل ، پانامہ کیس پر جاری جی آئی ٹی میں پیشی ، ایم ایس سی آئی فرنٹئیرز مارکیٹ سے نکل کر ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل ہونے پر بیرونی سرمایہ کاری کا انخلا تو دیکھا گیا لیکن اب تک اتنی بری سرمایہ کاری نہیں ہوئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی بجٹ میں حصص پر مزید ٹیکس کا بوجھ بڑھنا بھی مارکیٹ میں منفی اثر لے رہا ہے ، جس کی وجہ سے حصص بازار میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے