ٹچ کیے بغیر آواز پر کنٹرول ہونے والی انوکھی ڈیوائس

آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی امریکا کی کمپنی ایمازون نے ایک ایسی جدید اسمارٹ ڈیوائس متعارف کرائی ہے، جو بیک وقت موبائل فون، ٹی وی، سی سی ٹی وی کیمرہ اور دیگر جدید اسمارٹ الیکٹرانک آلات کو چلانے کا کام کرتی ہے۔

ایمازون کی اسمارٹ ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چھوئے بغیر آواز پر بھی کام کرتی ہے۔

یعنی اگر کوئی صارف ڈیوائس سے دور اور کسی کام میں مصروف ہے تو وہ صرف ڈیوائس کو آواز دیگا اور ڈیوائس ان کا حکم مانتے ہوئے وہ کام کرے گی جس کا اسے حکم دیا گیا ہو۔

مثال کے طور پر کوئی شخص گھر کی صفائی کرتے ہوئے ڈیوائس میں گانے سن رہا ہو، اوراس دوران کسی کی فون کال آجائے تو اسے ڈیوائس کو ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وہ شخص وہیں کھڑے ہوئے ڈیوائس کو آواز دیگا تو کال خود بخود رسیو ہوجائے گی، جب کہ اس ڈیوائس بھی آواز دیگی کہ ڈیوائس پر فون کال آ رہی ہے۔

https://youtu.be/WQqxCeHhmeU

اسی طرح اس جدید ڈیوائس سے کال بھی جاسکتی ہے، جب کہ اس سے دیگر جدید اسمارٹ ڈیوائسز کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جیسے اگر کوئی اسمارٹ لائٹ سسٹم گھر میں نصب ہے تو اسے بھی اس ڈیوائس کے ساتھ منسلک کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ایمازون نے اس ڈیوائس کو ’ایکو شو‘ کا نام دیا ہے، جو ایک ٹی وی یا کمپیوٹر ایل سی ڈی کی طرح دکھتی ہے، جسے گھر میں کسی جگہ بھی رکھا جاسکتا ہے۔

اس ڈیوائس سے تصاویر نکالی اور ویڈیوزریکارڈ کی جاسکتی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایکو شو نامی اس ڈیوائس میں ایمازون کی مصنوعات کی مکمل فہرست اور انہیں خریدنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

یہ ڈیوائس انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہے، جو کسی اسمارٹ موبائل کی طرح کام کرنے سمیت ایک کمپیوٹر کا کام بھی کرتی ہے۔

اس ڈیوائس کو فوری طور پر دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، بلکہ اسے ایمازون نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

اس جدید اسمارٹ ڈیوائس کی قیمت محض 229 امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی لگ بھگ 24 ہزار روپے بنتے ہیں۔

ایمازون اسے مکمل طور پر رواں ماہ 28 جون کو فروخت کے لیے پیش کریگا، تاہم اسے پری آرڈر فروخت کے لیے آن لائن پیش کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے