نہال ہاشمی معاملہ، پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی ایتھکس ایند ڈسپلنری کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر نہال ہاشمی کے عدلیہ اور تفتیشی اداروں کے خلاف متنازعہ بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔

راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی پارٹی قیادت کی ہدایات کے برعکس سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ واپس لینے کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔

ڈسپلنری کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 جون کو ہوا تھا، مسلم لیگ ن کی 5 رکنی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کر رہے ہیںجبکہ ارکان میں بیرسٹر ظفراللہ خان، سینیٹر نزہت صادق ، خواجہ ظہیر احمد، اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل ہیں۔

کمیٹی نہال ہاشمی کےخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور متنازعہ بیانات کا جائزہ لے کر رپورٹ آئندہ چند روز میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو پیش کرےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے