عید کیلئے ٹرین کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی عید پیکج کا اعلان کردیا۔

عید کے موقع پر ملک بھر میں 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن کے لیے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چھ روزہ آپریشن میں عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور جائے گی۔

عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال، لاہور اور راولپنڈی جائے گی۔

اسی طرح عید کی تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی جبکہ عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی۔

خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں ایڈیشنل کوچز لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے