ہاکی ورلڈ لیگ، پاکستان آج ہالینڈ کے مدمقابل ہوگا

ہاکی ورلڈ لیگ آج سے لندن میں شروع ہو رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے اس کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ہاکی ورلڈ لیگ کا سیمی فائنل راؤنڈ ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے جس میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز مضبوط حریف ہالینڈ کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔

گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ ہالینڈ، بھارت، کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کا 16 جون کو کینیڈا سے مقابلہ ہوگا، 18 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ 19 جون کو گرین شرٹس اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلیں ۔

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے